0
Sunday 2 Dec 2012 11:21

افغانستان، ننگرہار ایئر پورٹ پر طالبان کا حملہ، دھماکوں اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

افغانستان، ننگرہار ایئر پورٹ پر طالبان کا حملہ، دھماکوں اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں ائیر پورٹ اور امریکی اڈے پر متعدد حملوں اور فائرنگ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ افغان حکام کے مطابق مشرقی شہر جلال آباد میں شدت پسندوں نے امریکہ اور افغانستان کے مشترکہ اڈے پر حملہ کیا ہے۔ طالبان کے مطابق ائیرپورٹ پر کیا جانے والا حملہ خودکش ہے۔ ائیر پورٹ کمپلیکس پر شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔ گارڈ کے مطابق بڑے دھماکے کے بعد ائیرپورٹ پر گرنیڈ، مورٹر اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں طالبان نے نیٹو کے ہوائی اڈے پر بڑا حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے کئی خودکش حملہ آوروں نے آج صبح جلال آباد میں واقع نیٹو کے اہم ہوائی اڈے پر حملہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد دو زوردار دھماکوں کی آواز سنائی دی جبکہ اس کے بعد شدید فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ ایک افغان پولیس افسر کے مطابق پہلا دھماکہ اس ہوائی اڈے کے مین دروازے پر کار بم حملے کے باعث ہوا۔ عینی شاہدین نے کہا کہ اس فوجی مرکز پر پانچ جنگجوؤں نے حملہ کیا۔ طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، تاہم اس میں ہونیوالے جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
خبر کا کوڈ : 217051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش