0
Sunday 29 Mar 2009 11:21

اندرا گاندھی کے پوتے ورون گاندھی کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر گرفتار کرلیا گیا

اندرا گاندھی کے پوتے ورون گاندھی کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر گرفتار کرلیا گیا
الہ آباد(آن لائن ) مسلمانوں کے بارے میں نفرت انگیز ریمارکس دینے والے بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے رہنما ورون گاندھی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے،وہ پیر تک عدالتی تحویل میں رہیں گے۔ نہرو خاندان کے چشم و چراغ اور اندرا گاندھی کے پوتے ورون گاندھی کے خلاف پیلی بھیت میں انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز اور اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی آر ختم کرنے کی ورون کی درخواست خارج کردی تھی، وہ ضمانت پر رہا تھے جس کی مدت جمعہ کو ختم ہو گئی تاہم انہوں نے ضمانت میں توسیع نہیں کرائی اور ہفتہ کو گرفتاری پیش کرنے پیلی بھیت مقامی عدالت پہنچ گئے جہاں انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 2173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش