0
Tuesday 4 Dec 2012 00:25

ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے زیر اہتمام 7 دسمبر کو "حسین (ع) سب کا امن کانفرنس" منعقد ہو گی

ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے زیر اہتمام 7 دسمبر کو "حسین (ع) سب کا امن کانفرنس" منعقد ہو گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام 7 دسمبر کو "حسین (ع) سب کا امن کانفرنس" کا انعقاد ہو گا، جس میں ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گیں۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امام حسین (ع) نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم قربانی دی اور امام (ع) صرف شیعہ کے ہی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کے امام  اور محسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں محرم الحرام انتہائی امن و امان سے گزرا ہے اور اس امن و امان کو قائم رکھنے میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا تعاون شامل رہا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ اور امام عالی مقام (ع) کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو اس کانفرنس میں مدعو کیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اس میں خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 217572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش