0
Monday 3 Dec 2012 20:48

سوات، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

سوات، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سرخزانہ میں نامعلوم افراد کی طرف سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ساڑھے چھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد سید عرب، صلاح الدین، امیر رحمٰن اور باچا شیر جان ساکنان قلعہ گئی جاں بحق جبکہ ایک شخص باچا منیر زخمی ہوگیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد عام شہری تھے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کنٹرول سنبھال لیا۔ اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بعض ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں امن لشکر کے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 217574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش