0
Monday 3 Dec 2012 22:46

کراچی میں باقاعدہ سازش کے تحت قتل و غارتگری ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

کراچی میں باقاعدہ سازش کے تحت قتل و غارتگری ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان نام کی کوئی تحریک نہیں ہے، جس تحریک کو وزارت داخلہ، فورسز نے تسلیم کیا اسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی کو دہشتگر قرار دے۔ جمعیت علمائے اسلام نے مذہبی ہم آہنگی کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت دینی مدارس کے طلبا اور علمائے کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوگ لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، کارکنوں سے اپیل ہے کہ امن تباہ کرنے کی سازش ناکام بنادیں۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں تا ہم ان کا کہنا ہے کہ ملک میں فوجی آپریشن کے ذریعے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ 

جے یو آئی ف کےسربراہ نےکہا ہے کہ کراچی شہر میں جے یو آئی کے رہنماؤں کو شہید کیا جا رہا ہے اور چھاپے بھی ان ہی کے مدارس پر مارے جا رہے ہیں۔ شہرمیں قتل و غارتگری باقاعدہ سازش کے تحت ہورہی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ حکومت اور انتظامیہ امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات پراشتعال انگیزی فطری عمل ہے لیکن انہوں نے اپنے کارکنوں، تمام طلبہ اور نوجوانوں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل و غارتگری کی اس سازش کو ناکام بنادیں، یہ سب کچھ باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 217639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش