0
Tuesday 4 Dec 2012 21:43

الیکشن تک پیپلز پارٹی کا ٹائی ٹینک ڈوب جائیگا، رانا ثناء اللہ

الیکشن تک پیپلز پارٹی کا ٹائی ٹینک ڈوب جائیگا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی کرپشن کے باعث پاکستان کو انرجی بحران، دہشتگردی، بے روزگاری اور دیگر سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کی یونین کونسل 231 غریب آباد میں شرافت خٹک کی رہائش گاہ پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات الیکشن تک دور ہو جائیں گی کیونکہ پیپلز پارٹی کا ٹائی ٹینک ڈوب جائیگا۔ عوام کرپٹ حکمرانوں سے خوب تنگ ہیں اور الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بری شکست کا منتظر رہنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی باتیں کرنے والے اپنی خیر منائیں ان کا انجام قریب ہے۔  اس موقع پر ارکان اسمبلی خواجہ محمد اسلام، رانا محمد افضل، اور کارکنان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 217790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش