0
Sunday 9 Dec 2012 17:56

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، احسان الدین قریشی

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، احسان الدین قریشی
اسلام ٹائمز: ملتان میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑں روپے کی کرپشن کی گئی ہے، ملتان میں تعمیر کیے گئے فلائی اوور قوم کے لیے تحفہ نہیں بلکہ خطرے کی علامت ہے یہ پُل اُسی طرز کے ہیں جس طرح کراچی میں پُل تباہ ہوا تھا۔ ملتان کے فلائی اوورز پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف حاجی احسان الدین قریشی نے اسلام ٹائمز کو دیے گئے انٹروویو میں کیا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے اکثر درباروں کی تزئین اور آرائش کا کام جاری ہے، جن میں دربار بی بی پاکدامن لاہور، دربار حضرت شاہ شمس تبریز ملتان، دربار حضرت شاہ رکن عالم، دربار حضرت بہاوالحق، دربار حضرت موسی پاک شہید اور دیگر سینکڑوں دربار اور مساجد شامل ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، آئندہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف یہ نعرہ صرف جنوبی پنجاب کی عوام کا نہیں بلکہ پوری پاکستان قوم کا ہے، پوری قوم اُن کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں میاں برادران کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کا منشور عوام دوست ہوگا جس میں نوجوانوں، کسانوں اور بے روزگاروں کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 219570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش