0
Tuesday 11 Dec 2012 01:22

دورہ پاکستان سرد مہری توڑنے کے مترادف ہوگا، بلال غنی لون

دورہ پاکستان سرد مہری توڑنے کے مترادف ہوگا، بلال غنی لون
اسلام ٹائمز۔ دورہ پاکستان کو سرد مہری توڑنے کی کوشش سے تعبیر کرتے ہوئے بلال غنی لون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کشمیری عوام اور قیادت کی پہل انتہائی اہمیت کی حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے دورے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی بلکہ پاکستان نے ہمیں مدعو کیا ہے، بلال غنی لون نے مزید کہا کہ دورے کی مخالفت کرنے والوں کو ’’ٹائمنگ‘‘ کے بارے پاکستان سے ہی سوال کرنا چاہیے، حریت کانفرنس (م) کے ایگزیکٹیو ممبر اور جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (ب) کے چیئرمین بلال غنی لون کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سرد مہری توڑنے کیلئے کشمیریوں کو ہی پہل کرنا ہوگی کیونکہ اس مسئلہ سے کشمیری ہی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کیلئے پاکستان نے ہمیں دعوت دی ہے اور ہم اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنی طرف سے پیش رفت کرنا چاہتے ہیں، بلال غنی لون نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہونگے اور ہم پاکستانی حکومت اور وہاں کی سیاسی لیڈر شپ کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے اور وہ موقف یہ ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر نہ صرف کشمیری عوام بلکہ بھارت و پاکستان کے کروڑوں لوگوں کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 220008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش