0
Wednesday 12 Dec 2012 14:23

پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، نہال ہاشمی

پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، نہال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، محکمہ اطلاعات سندھ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں کی جا رہی ہیں اور من پسند افراد کو نہ صرف محکمے میں بھرتی کیا جا رہا ہے بلکہ محکمہ میں نوکریوں کو بھی فروخت کیا جا رہا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پیپلز پارٹی قبل از وقت انتخابات کے دھاندلی کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. اس موقع پر ان کے ہمراہ اسد عثمان، طاہر پرویز بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن پنجاب حکومت پر بدعنوانیوں کا الزام لگاتے ہیں جبکہ وہ خود اپنے محکمے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ اطلاعات کے پاس الیکٹرانک میڈیا کے لیے اشتہارات کا بجٹ 40 کروڑ روپے ہے جبکہ گزشتہ سال الیکٹرانک میڈیا کو ایک ارب کے اشتہارات دیئے گئے ہیں یہ اشتہارات کسی کے حکم پر دیئے گئے اور اس میں کس نے کتنا کمیشن وصول کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ نیب سندھ کیا محکمہ اطلاعات میں کرپشن، اقرباء پروری اور کمیشن لینے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس میں محکمہ اطلاعات کے افسران، صوبائی وزیر اس کرپشن میں براہ راست ملوث ہیں، اس لیے نیب اپنی تحقیقات کا دائرہ صوبائی وزیر اطلاعات تک وسیع کرے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیاں کی جارہی ہیں، بھرتیوں کے لئے دیئے جانے والے اشتہارات اے پی این ایس کے تصدیق شدہ اخبارات میں شائع نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی وزارت اطلاعات میں نوکریاں بیچی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سال میں صوبائی وزارت اطلاعات کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزارت اطلاعات سندھ سے بڑے پیمانے پر عوام کا پیشہ لوٹا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں لوٹ مار بند کی جائے اور آڈٹ کرا کر رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں جعلی انٹریوز کی بنیاد پر چور دروازے سے من پسند افسران کی بھرتی بند کی جائے اور باقاعدہ شفاف طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے غیر جانبدار ی کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 220481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش