0
Wednesday 12 Dec 2012 23:13

ایران کسی دباو میں آئے بغیر اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا، احمدی نژاد

ایران کسی دباو میں آئے بغیر اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا کو مسائل، مشکلات اور مہلک ہتھیاروں سے نجات دلانے کیلئے تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر نے آج تہران میں خبر نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا نظم و نسق چلانے کیلئے مکمل تعاون اور مفاہمت کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں سب سے پہلے مہلک ہتھیاروں کا خاتمہ ہونا چاہیئے، اسلئے کہ یہ تمام بشریت کے مفاد میں ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مغرب کی خود پسندی کے بارے میں کہنا تھا کہ مغرب کو چاہیئے کہ ایران کو دھونس دھمکی دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور منطق کو بروئے کار لائے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی پرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے ایٹمی مسئلے کو صرف مذاکرات و مفاہمت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔  ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ تہران اعتماد کی فضا ایجاد کرنے کے لئے ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کے عمل میں تمام ممالک کی شراکت تسلیم کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 220718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش