0
Friday 14 Dec 2012 00:41

جنوبی پنجاب ضرور صوبہ بنے گا، مخالفت کرنیوالوں کو ناک آئوٹ کردینگے، یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب ضرور صوبہ بنے گا، مخالفت کرنیوالوں کو ناک آئوٹ کردینگے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے صوبہ بنانے کی تحریک چلانے کی سزا کے طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے فارغ ہونا پڑا لیکن یہ عوام کی خوشحالی کے لیے کوئی بڑی قیمت نہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا، پاکستان پیپلزپارٹی صوبے کی تشکیل کرے گی اور 2013ء کا جنرل الیکشن بھی جنوبی پنجاب میں صوبہ کی تشکیل کی حمایت اور مخالفت کے ایشو پر لڑا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ بنانے کی مخالفت کرنے والوں کو جنوبی پنجاب سے ناک آئوٹ کردے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میلسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ایک جماعت کا لیڈر کہتا ہے کہ اگر وہ وزیراعظم بن گیا تو اُسے صدر زرداری کو حلف دینے پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ دوسرا کہتا ہے کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو وہ صدر زرداری کو حلف نہیں دیں گے، ہم کہتے ہیں کہ پہلے الیکشن لڑ کر اتنی نشستیں تو لو کہ وزیراعظم کے اُمیدوار بن سکو اس کے بعد یہ باتیں کرنا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی نے اقتدار میں آکر میثاق جمہوریت کے مطابق تیسری بار وزیر اعظم بننے کی پابندی ختم کی جو صرف اور صرف میاں نواز شریف کے لیے تھی۔ عمران خان جمہوریت اور آئین سے ناواقف ہے اس لیے وہ وزیراعظم بننے کی صورت میں صدر آصف زرداری کو حلف دینے سے انکار کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 221066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش