0
Thursday 13 Dec 2012 21:12

جن کے ضمیروں‌ کی قیمت لگ رہی ہے وہ بیشک ہمیں‌ چھوڑ کر چلے جائیں‌، عمران خان

جن کے ضمیروں‌ کی قیمت لگ رہی ہے وہ بیشک ہمیں‌ چھوڑ کر چلے جائیں‌، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پری پول رگنگ سے آگاہ کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر پر پورا اعتماد ہے۔ ان کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بڑی جماعتیں ترقیاتی فنڈز کے لیے اربوں روپے خرچ کررہی ہیں۔ حکمرانوں کا رہن سہن مغل اعظم جیسا ہے۔ لیپ ٹاپ پر شیر کی تصویر لگائی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں کی ماہر ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ جن کے ضمیروں‌ کی قیمت لگ رہی ہے وہ بےشک ہمیں‌ چھوڑ کر چلے جائیں‌۔ ہم نے انتخابی نشان ترازو مانگا ہے۔ ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسوں سے سیاست کی جا رہی ہے۔ حساس علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی تجویز مان لی گئی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج کو حساس پولنگ اسٹیشز میں تعینات کیا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے قبل دھاندلیوں کے ثبوت پیش کیے ہیں۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر پر مکمل اعتماد ہے، ملاقات میں قبل از انتخابات میں دھاندلی پر بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور دوسری اسکیموں پر پیسا خرچ کیا جا رہا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے قریب ہوتے ہی ترقیاتی منصوبے شروع کردیے ہیں۔ اسمبلی میں بیٹھنے والے ارکان ٹیکس نہیں دے رہے ہیں، ارکان پارلیمنٹ اپنے اثاثوں کا اعلان کریں، عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 221020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش