0
Sunday 16 Dec 2012 10:50

پشاور ائیر پورٹ، ائیر فورس بیس کلیئر، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 شہری جاں بحق، ترجمان پاک فضائیہ

پشاور ائیر پورٹ، ائیر فورس بیس کلیئر، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 شہری جاں بحق، ترجمان پاک فضائیہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ایئر پورٹ، ایئر فورس بیس اور اطراف کے علاقوں کو تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان گروپ کیپٹن طارق محمود کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا اور معمول کا کام جاری ہے۔ کیپٹن طارق محمود نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سرچ آپریشن رات 11 بجے شروع ہوا اور 2 بجے ختم ہوا۔ پشاور میں حملے کے بعد پاک فضائیہ کی دیگر بیسز پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ 4 خودکش جیکٹس میں سے ایک تباہ کر دی گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایئر چیف مارشل اور چیف آف ایئر سٹاف نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج اور پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پشاور ایئر پورٹ کے اندر داخل نہیں ہوسکے۔
 
ایئرپورٹ کے ساتھ سول ایوی ایشن، ایئر فورس اور پاک فوج ایوی ایشن کے اثاثے بھی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کہ دہشتگردوں نے پشاور ایئرپورٹ پر ہفتے کی شب 8 بجکر 25 منٹ پر آب درہ روڈ کی طرف سے حملہ کیا۔ ایئر پورٹ کی دیوار کو 3 جگہ سے نقب لگانے کی کوشش کی۔ دیوار کو 2 جگہ سے نقصان پہنچایا اور ایئرپورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایئرپورٹ کی دیوار پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں استعمال کیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ابھی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 42 زخمی داخل ہیں، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور ایئر پورٹ کے احاطے میں ایئر فورس بیس پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملہ آوروں نے باردو سے بھری گاڑی ایئر پورٹ کی دیوار سے بھی ٹکرائی، 2 راکٹ آبادی پر گرنے سے 4 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ایئرپورٹ اور ایئر فورس بیس پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پشاور ایئرپورٹ کے اندر داخل نہیں ہوسکے، ایئرپورٹ کے ساتھ سول ایوی ایشن، ایئر فورس اور پاک فوج ایوی ایشن کے اثاثے بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے پشاور ایئرپورٹ پر ہفتے کی شب 8 بجکر 25 منٹ پر آب درہ روڈ کی طرف سے حملہ کیا، ایئرپورٹ کی دیوار کو 3 جگہ سے نقب لگانے کی کوشش کی، دیوار کو 2 جگہ سے نقصان پہنچایا اور ایئر پورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تاہم ایئرپورٹ کی دیوار پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ پشاور پولیس نے ایئرپورٹ کے بیرونی حصے سے دہشتگردوں کو محاصرہ میں لیکر ان کا مقابلہ کیا، ایئر پورٹ کے اندر داخلے میں ناکامی پر دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر آبدرہ کے علاقے میں روپوش ہوگئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دہشت گردوں سے 8 کلو بارودی مواد اور 11 دستی بم برآمدہوئے۔ راکٹ حملے کے ساتھ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بھی ایئر پورٹ کی دیوار سے ٹکرائی، جبکہ 2 راکٹ آبادی پر گرنے سے 4 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایئر پورٹ کے اطراف کا علاقہ کلیئر قرار دیدیا جبکہ ایئرپورٹ اور ایئر فورس بیس میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 221729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش