0
Tuesday 18 Dec 2012 00:03

کراچی پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور طالبان کا قبضہ ہے، صاحبزادہ فضل کریم

کراچی پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور طالبان کا قبضہ ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے اُن کے اتحاد میں شامل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ہم کسی بد مذہب سے اتحاد تو کیا اُس کے پیچھے نماز پڑھنے کو بھی تیار نہیں، کراچی پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور طالبان کا قبضہ ہے لیکن ہم کسی دہشت گرد تنظیم سے نہیں ڈرتے، ہم کشتیاں جلاکر نظام مصطفی ۖ کے نظام کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے ہیں۔ مزارات پر دھماکوں کے تحفظ کے لیے جو بھی پارٹی یا حکومت ہمارے ساتھ چلے گی اُس کا تحفظ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے بورے والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جوا ب میں صاحبزادہ فضل کریم کا کہناتھا کہ ہماری جماعت کو کسی بھی صوبائی یا وفاقی حکومت نے نوکریوں کاکوئی کوٹہ نہیں دیا اور نہ ہم نوکریوں یا ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ ہمارا مشن ملک میں نظام مصطفیۖ کا نفاذ ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 222256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش