0
Thursday 20 Dec 2012 01:38

تبدیلی کا واحد راستہ عوامی تائید و حمایت سے انتخابات کے ذریعے کھلتا ہے، وسیم اختر

تبدیلی کا واحد راستہ عوامی تائید و حمایت سے انتخابات کے ذریعے کھلتا ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں فحاشی، عریانی اور بے حیائی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فروغ دیاجارہا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ کرکے قوم کو طاغوتی طاقتوں سے نجات دلائے گی۔ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل شریعت محمدیۖ کے نفاذ میں ہی ہے۔ اسی نظام کے تحت ہی مصائب و مشکلات اور پریشانیوں سے نجات ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آتے ہی جماعت اسلامی پاکستان کو مدینہ طرز کی اسلامی فلاحی ریاست بنادے گی۔ کسانوں کی50فیصد چھوٹ پر بجلی، تیل اور کھاد کے ساتھ ساتھ زرعی ادویات فراہم کرے گی۔ ضروریات زندگی آٹا، گھی، چاول، چینی اورچائے کی قیمتیں کم کرکے5سال تک انہیں برقرار رکھے گی۔ قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں اور جاگیرداروں سے رقم وصول کرکے اسے عوامی فلاحی و بہبود پر خرچ کرے گی۔
 
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سارے وڈیرے اورجاگیردار ایوانوں میں بیٹھ کر امریکی غلامی کادم بھرتے ہوئے18کروڑ عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ کرپٹ حکمران امریکی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملکی سلامتی پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی میں ایک جیسے لوگ ہیں جنہوں نے 65سال سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ لاکھوں پڑھے لکھے لوگ ڈگریاں ہاتھوں میں لئے نوکری کے لئے دربدر پھر رہے ہیں۔ سفارشی جیالوں کو چھوٹی سی پرچی پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات کردیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے حکمران ان پر انحصار کرنے کی بجائے بیرونی قرضوں پر انحصار کررہے ہیں۔ پاکستان کی تہذیب، سیاست اور معیشت تباہ و برباد کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ امریکی غلامی سے نجات پانے کے لئے عوام کے شعور کو بیدار کیا جائے تاکہ نظام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ چہروں کو بھی تبدیل کردیا جائے۔ قوم پاکستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پورے شعور کے ساتھ اسلام پسند قوتوں کاساتھ دے تاکہ اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 222963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش