0
Thursday 20 Dec 2012 00:40

جماعت اسلامی کے منشور کا بنیادی نقطہ مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کا قیام ہے، افتخار چودھری

جماعت اسلامی کے منشور کا بنیادی نقطہ مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کا قیام ہے، افتخار چودھری
اسلام ٹائمز۔ حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور امریکہ کی تابعداری نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملکی سلامتی و خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر اقتدار میں آنے والی پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم، اے این پی نے لوگوں سے اُن کے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور غربت کے ستائے عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ حکمران ٹولہ قومی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ جماعت اسلامی بر سراقتدار آکر ایک ایک پائی ان سے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا موقع آنے والا ہے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی لے کر آئیں گے۔ کارکنان اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کا عملی نمونہ بنائیں۔ اخلاص اور اللہ کی رضا کی خاطر انتخابی مہم میں حصہ لیں۔ ہمارا انتخابات میں حصہ لینا ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ اور اللہ اور اُس کے رسول ۖاللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے ہے۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ہی قوم کی اُمیدوں کا مرکز ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر پروفیسر افتخار چوہدری نے حلقہ پی پی198کے زیر اہتمام مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
پروفیسر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ عوام کو اب اپنا ووٹ دینے کا رویہ بدلنا ہوگا۔ عوام برادریوں، جاگیرداروں اور وڈیروں کے چکر سے نکل کر صالح قیادت کا انتخاب کریں۔ جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کا قانون کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے جو تمام مسائل کا حل ہے۔ ہمارے منشور کا بنیادی نقطہ مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کا قیام ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک ہے۔
خبر کا کوڈ : 222955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش