0
Thursday 20 Dec 2012 23:19

علمائے کرام کو منبر و محراب کی حفاظت کیلئے متحد ہونا ہوگا، سید منور حسن

علمائے کرام کو منبر و محراب کی حفاظت کیلئے متحد ہونا ہوگا، سید منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جما عت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے گلشن اقبال میں واقع دارالعلوم احسن العلوم کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جامعہ کے استاد مولانا محمد اسماعیل کی ہلاکت پر جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امیر برجیس احمد بھی موجود تھے۔ دریں اثناء سید منور حسن اشرف المدارس گئے، حکیم اختر کی عیادت کی اور حکیم مظہر حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید منور حسن نے اشرف المدارس پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مساجد و مدارس کے اساتذہ اور علماء کرام کو منبر و محراب کی حفاظت کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ایماء پر مدارس و مساجد پر چھاپے اور علمائے کرام کو بدنام کرنے کا جو سلسلہ پرویزمشرف کے دور میں شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔ مسلسل مدارس پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور دینی مدارس کے طلبہ و اساتذہ کو دن دیہاڑے بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ملک کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں حکومت کو مدارس پر چھاپے اور علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 223280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش