0
Saturday 22 Dec 2012 11:35

صرف پاکستان نہیں حریت کانفرنس نئی دہلی سے غیر مشروط مذاکرت کرے، عمر عبداللہ

صرف پاکستان نہیں حریت کانفرنس نئی دہلی سے غیر مشروط مذاکرت کرے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ حریت کی جو لیڈر شپ اس وقت پاکستان کا دورہ کر رہی ہے وہ غیر مشروط طور پر دہلی کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔ صرف پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ سخت گیر موقف رکھنے والے اپنے ایجنڈا پر نظرثانی کریں۔ وہ گذشتہ روز یہاں شہر خاص میں زرینہ گدل پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان سے مذاکرات کرنے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ لہذا مجھے یقین ہے کہ جب یہ لیڈرران اسلام آباد سے واپس آئیں گے وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں گے کہ ان کے دورے پاکستان میں کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالی گئیں اور وہ نئی دلی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا آغاز کر کے اپنا نکتہ نظر پیس کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 223665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش