0
Saturday 22 Dec 2012 22:03

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بشیر بلور کی شہادت پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بشیر بلور کی شہادت پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر ترین رہنما بشیر بلور سمیت متعدد افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین، اے این پی کے رہنماؤں و کارکنوں اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بروز اتوار مورخہ 23 دسمبر 2012ء سے تین روزہ سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے تین روزہ یوم سوگ منانے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم سوگ پرامن اور بھرپور طریقے سے منائیں۔ ملک بھر کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر یہ پیغام دیں کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے اور حق پرست نظریہ رکھنے والے عوام اپنے نظریہ کی بقاء کیلئے نہ صرف اپنی جانیں قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنی جانیں قربان کرنے فخر بھی محسوس کریں گے۔ الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بشیر بلور اور دیگر بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف یوم سوگ میں بھرپور حصہ لیں، دکانوں، عمارتوں، چوراہوں، مساجد اور دینی درسگاہوں پر سیاہ پرچم اور بینرز لگا کر پختون انقلابی رہنما بشیر بلور اور ان کے ہمراہ شہید و زخمی ہونے والے افراد سے دلی یکجہتی کا اظہار کریں۔
خبر کا کوڈ : 223868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش