0
Friday 28 Dec 2012 12:57

بھارت کیساتھ مذاکرات کے لئے 5 نکاتی تجاویز کی عمل آوری اولین شرط ہے، میرواعظ عمر

بھارت کیساتھ مذاکرات کے لئے 5 نکاتی تجاویز کی عمل آوری اولین شرط ہے، میرواعظ عمر
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی سے مذاکراتی دعوت کے بارے میں لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے میرواعظ عمرفاروق نے بھارت کیساتھ مذاکرات کو 5 نکاتی تجاویز کی عمل آوری کیساتھ مشروط کردیا ہے، میرواعظ نے کہا کہ جب تک بنیادی سطح پر ماحول سازگار نہیں بنایا جاتا مذاکرات نتیجہ خیز اور بامقصد ثابت نہیں ہوسکتے ہیں، انہوں نے اپنے 10 روزہ دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ایک نئی راہ ملی تاہم انہوں نے سہ فریقی مذاکرات کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، اس دوران معلوم ہوا کہ میرواعظ عمر فاروق نے 29 دسمبر بروز سنیچر وار کو حریت کانفرنس (م) ایگزیکٹیو اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، جس کے بعد ممکنہ طور میرواعظ ایک اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری قیادت کو مذاکرات کی دعوت دئیے جانے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، انہوں نے مذاکراتی دعوت کے بارے میں لاعملی ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے بھارتی حکومت کو کشمیر میں ماحول سازگار بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے بات چیت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے بھارت کو اپنے پانچ نکات پر مشتمل تجاویز سے آگاہ کیا ہے جس کے تحت افسپا کی منسوخی اور سیاسی نظر بندوں کی رہائی لازمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 225575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش