0
Thursday 27 Dec 2012 20:23

دہشتگردی میں اپنے لوگ ملوث ہیں، عصمت اللہ معاویہ ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے، رحمان ملک

دہشتگردی میں اپنے لوگ ملوث ہیں، عصمت اللہ معاویہ ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک دفعہ پھر دعویٰ کیا کہ سی ای سی اجلاس میں بینظیر قتل کے بارے میں اہم انکشافات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حکیم اللہ محسود کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ احسان اللہ احسان کی بجائے خود سامنے آئیں۔ رحمان ملک نے گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس سے قبل سکھر ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغان صدر کرزئی سے کہا ہے کہ وہ فضل اللہ اور تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ کو ہمارے حوالے کریں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ معاویہ اپنے خط کے ذریعے ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو بہتر پتہ ہوتا ہے کہ کون کس عہدے کے لیے بہتر ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس میں ہمارے اپنے لوگ ملوث ہیں۔ سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت بھرپور انداز میں لڑ رہی ہے۔ پولیس کو مزید جدید تربیت اور اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ حکیم اللہ محسود کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ خود سامنے آئیں، احسان اللہ احسان کے بیانات کو نہیں مانتے۔ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے کہا ہے کہ وہ فضل اللہ اور فصیح اللہ کو ہمارے حوالے کریں۔ ہم نے سیاسی جماعتوں سے اگر اتحاد کیا ہے تو جو لوگ کالعدم جماعتوں سے اتحاد کر رہے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 225576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش