0
Saturday 29 Dec 2012 21:59

قوم کا اعتماد قومی سلامتی کے اداروں پر سے اٹھ چکا ہے، حافظ حمد اللہ

قوم کا اعتماد قومی سلامتی کے اداروں پر سے اٹھ چکا ہے، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر اور ضلع کوئٹہ کے امیر سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ، صوبائی سالار حاجی عبدالصادق، مولانا در محمد، مولانا فیض اللہ، مولانا عبدالعزیز، مولانا شریف اللہ، مولانا خدائے دوست، مولانا عبدالمالک، مولوی خورشید احمد، حافظ مجیب اور حافظ تاج الدین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت کی قیادت ملک و قوم کیخلاف ہونے والی سازشوں پر جن خدشات کا اظہار ہمیشہ کرتی چلی آئی ہے۔ ملک کے اداروں نے اب ہوش میں آکر بولنا شروع کیا ہے، کہ ملک میں سی آئی اے خفیہ آپریشن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر مامور اداروں کے کردار پر عوام کے ذہن میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں اور ان اداروں سے قوم کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ کیونکہ ملک میں جاری شورش، خودکش حملے، بم دھماکے اور ہر طرف ملک میں تباہی و بربادی سے ہر محب وطن پاکستانی پریشان ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے قومی سلامتی کے اداروں اور مقتدر قوتوں کو یہ فرصت نہیں کہ وہ یہ سوچیں اور کھوج لگائیں کہ ملک کو جس بھنور کے سپرد کیا گیا ہے اور ملک میں جو حالات ہیں، ان کے سدباب کیلئے کیا کیا جائے۔ ملکی معیشت پر بوجھ یہ ادارے قوم کا خون پینے سے جمع ہونے والے محاصل سے اندرن و بیرون ملک عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ ادارے تنقید سے بالا تر ہو کر شجر ممنوعہ بن گئے ہیں اور جو بھی ان اداروں کی اصلاح کی بات کرے اس کو دیوار سے لگایا جاتا ہے۔ ان اداروں نے ملک کی سلامتی کی بجائے ہمیشہ ملک کی سیاست میں زیادہ دلچسپی لی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساتویں جوہری قوت کفریہ طاقتوں کے ہاتھوں بازیچہ اطفال بنی نظر آ رہی ہے اور ناقص تدبیروں کے عمل دخل سے ملک کی داخلہ اور خارجی پالیسی بری طرح ناکام ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 226249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش