0
Sunday 30 Dec 2012 11:36

منظم جدوجہد کے بغیر کشمیری استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے، صغیر

منظم جدوجہد کے بغیر کشمیری استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے، صغیر
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے صدر صغیر احمد نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اور ان کے گماشتے عوام کو تقسیم کر کے خطے میں سامراجی اثر و نفوذ برقرار رکھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ جب تک کشمیری عوام حکمران طبقات کے کردار کو نہیں سمجھیں گے اور ان کے خلاف منظم ہو کر جدوجہد میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس استحصالی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا مشکل ہو گا۔ انھوں نے جے کے پی این پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقات عوام کو جوں کی توں کیفیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اس مقصد کے لیے عوام کو قبیلوں، فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کیے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف سامراجی مفادات کے لیے کام کرنے والے جو محنت کشوں کے پرچم کی آڑ میں جو ابہام پیدا کر کے عوام کو فکری بنیادوں پر تقسیم کرنے میں مصروف تھے۔ پوری دنیا میں بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جے کے پی این پی نہ صرف اپنے سماج کا درست تجزیہ رکھتی ہے بلکہ سماجی تبدیلیوں کی تاریخ سے بھی آشنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قابض ممالک اور ان کے گماشتوں کی جانب سےپارٹی پر مسلسل حملے کیے گئے۔ اس کے باوجود پارٹی اپنے تاریخی کردار کے ساتھ ہر محاذ پر آگے بڑھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 226386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش