0
Monday 31 Dec 2012 10:47

علامہ علی رضوی کی علامہ شیخ نیئر عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت، خیریت دریافت کی

علامہ علی رضوی کی علامہ شیخ نیئر عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت، خیریت دریافت کی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے گلگت میں بلاجواز گرفتار ہونے والے اتحاد بین المسلمین کے داعی اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیر عباس مصطفوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ علامہ آغا علی رضوی نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گلگت بلتستان کے موجودہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق شیخ نیئر عباس کو رواں ماہ گلگت انتظامیہ نے 16 ایم پی او کا جواز بناکر رات کی تاریکی میں ان کے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر گھر کے تقدس کو پامال کرکے گرفتار کیا تھا۔ ان کی رہائی کے لیے صرف تین دن کی مہلت مانگی تھی لیکن دوسرا ہفتہ گذرنے کے باوجود انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ اس وقت علامہ نیئر عباس مصطفوی شیدید علیل ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں حالت اسیری میں زیر علاج ہیں۔ گرفتاری سے قبل علامہ نیئر عباس کی طبیعت ناساز تھی، تاہم گرفتاری کے بعد طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 226393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش