0
Sunday 28 Mar 2010 13:10
لندن میں فلسطینی سفیر مانوئل حصصیان:

امریکا اسرائیل کا حامی اور یہودی لابی AIPAC کے زیر اثر ہے

امریکا اسرائیل کا حامی اور یہودی لابی AIPAC کے زیر اثر ہے

اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں فلسطین کے سفیر مانوئل حصصیان نے انکے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: "امریکہ جب تک اسرائیل کے بارے میں ایک مضبوط موقف اختیار نہیں کر لیتا ہم اسکو امن مذاکرات میں سچے میانجی کے طور پر قبول نہیں کر سکتے"۔ انہوں نے مزید کہا: "بدقسمتی سے اسرائیل خود کو ہر بین الاقوامی قانون سے بالاتر سمجھتا ہے اور جب تک امریکا جیسی سپر پاورز اسکی حمایت کرتی رہیں گی صلح کے حوالے سے کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہو سکتی"۔
لندن میں فلسطینی سفیر نے کہا: "امریکا کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے فوجی اور تجارتی تعلقات ختم کر دے اور اس پر پابندیاں عائد کرے کیونکہ صرف اسی صورت میں اسرائیل مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا"۔
مانوئل حصصیان نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت دائیں بازو کی ایک شدت پسند اور خطرناک حکومت ہے جو کبھی بھی نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کو نہیں روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ صلح کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت کا راستہ فلسطینی عوام کا انتخاب ہے، فلسطینی عوام صلح چاہتے ہیں لیکن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اور کوئی راستہ باقی نہیں رہ جاتا۔

خبر کا کوڈ : 22668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش