0
Tuesday 1 Jan 2013 01:05

ظلم کے خلاف تحریک میں طاہر القادری کا ساتھ دیں گے، چودھری شجاعت

ظلم کے خلاف تحریک میں طاہر القادری کا ساتھ دیں گے، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق نے بھی طاہر القادری کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، چودھری برادران کہتے ہیں انتخابی اصلاحات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ طاہر القادری نے ظلم کے خلاف تحریک چلائی، ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا مشن بہت اہم ہے۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ چودھری برادران کے ساتھ ہمیشہ پیار کا تعلق رہا ہے۔ انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں۔ سیاسی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نوجوان طبقہ میں الگ مقام حاصل ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری ایک نئی سوچ کے ساتھ میدان عمل میں اترے ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے متعلق ان سے منسوب بیان کے بارے میں سوال پر پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹرچودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس میں کہا گیا ہو کہ عمران خان کا مستقبل بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کہا کہ عمران خان نوجوان طبقہ میں اپنی ایک حیثیت رکھتے ہیں۔ میں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے بارے میں پچھلے دنوں بھی کہا تھا کہ وہ ایک نئی سوچ لے کر آئے ہیں جبکہ مجھ سے جو بیان منسوب کیا گیا ہے وہ میرے موقف کے برعکس ہے۔

خبر کا کوڈ : 226952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش