0
Tuesday 1 Jan 2013 14:28

سندھ میں خسرہ کی وباء بے قابو، 210 بچے جاں بحق ہوگئے، عالمی ادارہ صحت

سندھ میں خسرہ کی وباء بے قابو، 210 بچے جاں بحق ہوگئے، عالمی ادارہ صحت
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کےمطابق رواں سال ملک بھر میں خسرے کے 13 ہزار 973 کیس سامنے آئے۔ سندھ کے ضلع سکھر میں سب سے زیادہ 33 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ کراچی میں خسرے کے باعث 15 بچوں کی موت واقع ہوئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 7 دن میں خسرے کی 52 وبائیں پھوٹیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خسرے کے باعث 70 بچے جاں بحق ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آج سے سندھ بھر میں خسرے کی ہنگامی مہم شروع کردی گئی ہے، جس کے دوران 9 جنوری تک 29 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ادھر سندھ کے علاقے کندھکوٹ میں ہی آج بھی 8 بچے خسرے کی بھینٹ چڑھ گئے۔ تنگوانی، گولیمار گاوں بخشو لولوئی سمیت دیگر اسپتالوں میں 8 بچے خسرہ کے موذی مرض کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ شکارپور کے نواحی گاؤں میاں صاحب میں خسرہ کے باعث ایک اور بچہ جاں بحق ہوا۔ شکارپور میں 20 دن میں اب تک 17 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ لاڑکانہ میں خسرہ کے باعث 3 مزید بچے جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران اندرون سندھ خسرہ سے 200 سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 227029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش