0
Thursday 3 Jan 2013 02:24

چہلم امام حسین (ع)، پشاور میں 19 صفر المظفر کے جلوس اختتام پزیر

چہلم امام حسین (ع)، پشاور میں 19 صفر المظفر کے جلوس اختتام پزیر

اسلام ٹائمز۔ امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر پشاور میں 19 صفر المظفر کو شبیہ علم و ذوالجناح کے تین بڑے جلوس برآمد ہوئے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران سید الشہداء (ع) نے شرکت کی۔ اور شہدائے کربلا اور اسیران کوفہ و شام کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ پشاور میں 19 صفر المظفر کا پہلا جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ آغاہ سید لعل شاہ بخاری محلہ حسینیہ ہشتنگری سے برآمد ہوا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مختلف نوحہ خواں سنگتوں نے نوحہ خوانی کی اور عزاداروں نے سینہ زنی کی۔ علاوہ ازیں رات 10 بجے امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے جلوس شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر رات 12 بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر امامیہ دستہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
 
19 صفر المظفر کا آخری جلوس رات 11 بجے امام بارگاہ آخوند آباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ سے جلوس شبیہ علم برآمد ہوا۔ اور رات گئے اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ امام بارگاہ آغاہ سید لعل شاہ بخاری محلہ حسینیہ سے برآمد ہونے والے جلوس میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے تاہم بعدازاں برآمد ہونے والے دونوں جلوسوں میں تسلی بخش حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ پشاور میں 20 صفر المظفر کا مرکزی جلوس بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ علمدار کربلا تا امام بارگاہ آخوند آباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ برآمد ہوگا۔ اور پھر یہی جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار، قصہ خوانی، پیپل منڈی اور مینا بازار سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر نماز مغربین سے پہلے اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران امامیہ دستہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 227563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش