0
Saturday 5 Jan 2013 00:05

دہشت گرد اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

دہشت گرد اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ وہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو لگام کیوں نہیں دے رہی۔ پی ایس ٹی کے کارکنان کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ اور ملزمان کی عدم گرفتاری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ راشد قادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ قتل و غارت گری، دہشت گردی ہمارے حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ قائد و بانی محمد سلیم قادری کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہم اپنی جانیں بھی قربان کردیں گے۔ حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ٹارگٹ کلرز نے کراچی کو مقتل گاہ بنا دیا ہے۔ کارکنان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ راشد قادری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گرد یاد رکھیں کہ مکافات عمل سے ہر فرد کو گذرنا ہوتا ہے۔ دہشت گرد اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں۔ ملک و قوم کے عظیم تر مفاد میں امن اور صبر کا پرچم تھاما ہوا ہے اگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو ٹارگٹ کلرز اور ملک دشمن قوتوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد قادری کے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں بہیمانہ قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دہشت گرد حکومتی صفوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ہماری پر امن پالیسی کو ہماری کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ پاکستان بنایا تھا اور آج پاکستان کو بچانے کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ کہ آج پی ایس ٹی کا پیغام پاکستان سمیت بیرون ملک تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہید راشد قادری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 228082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش