0
Saturday 5 Jan 2013 00:32

پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ اب زائد المعیاد ہوچکا ہے، حافظ حسین احمد

پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ اب زائد المعیاد ہوچکا ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ اب زائد المعیاد ہوچکا ہے، آئندہ انتخابات میں کارڈ کا استعمال کرنے والوں پر کارڈ کا ری ایکشن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جے یو آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں نے سندھ کی عوام کو خسرہ ،مہنگائی اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، معصوم بچوں کی خسرہ سے ہلاکت لمحہ فکریہ ہے، خسرہ کی وباء کیسے پھیلی اور کیوں پھیلی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری انتخابات کو ملتوی کرانے کے لیے ایکسپورٹ ہوکر آئے ہیں اور سازش کےتحت انتخابات کے التوا کی کوششیں جاری ہیں، طاہر القادری، الطاف حسین اور عمران خان بیرونی ممالک کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش