0
Saturday 5 Jan 2013 11:17

دونوں اطراف کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

دونوں اطراف کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ دونوں اطراف کے کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ 64 سال قبل اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949ء کی قرارداد منظور کی تھی جس میں پاکستان اور بھارت کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے اس کا بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ کشمیری عوام کی رائے معلوم کرنے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے حق خودرادیت دیا جائے گا۔ 5 جنوری کو ہر سال کشمیری یوم حق خودارادیت کے طور پر مناتے ہیں۔ اس سلسلے میں آج مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں حق خودارادیت کے موضوع پر سیمینار، جلسے، جلوس اور مظاہرے ہوں گے۔ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں سیمینار ہو گا۔ جماعت اسلامی کے زیرانتظام نیشنل پریس کلب میں " حق خود ارادیت سیمینار" منعقد ہو گا۔ سیمینار سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کے علاوہ پاکستان کے سیاسی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ 

یاد رہے 5 جنوری 1949ء کو منظور کی جانے والی قرارداد میں کشمیریوں کا یہ حق تسلیم کیا گیا تھاکہ وہ آزاد طریقے سے ووٹ کے ذریعے بھارت یا پاکستان میں سے کسی کے ساتھ اپنا مقدر وابستہ کر سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے جنوری 1949ء میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں پاکستان اور بھارت کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ کشمیری عوام کی رائے معلوم کرنے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں رائے شمارے کرائی جائے گی۔ اس قرارداد کو پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی لیکن جنگ بندی کے باوجود اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عمل درآمد نہ کروا سکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان قراردادوں پر بھارت نے واشگاف طریقے سے عمل درآمد کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ وقت یوں ہی گزرتا چلا گیا۔ پاکستان اور بھارت میں کشمیر ایک بنیادی مسئلہ کے طور پر موجود رہا۔
خبر کا کوڈ : 228189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش