0
Monday 7 Jan 2013 13:41

پوری قوم کی شمولیت کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر طے نہیں ہو سکتا، شہباز شریف

پوری قوم کی شمولیت کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر طے نہیں ہو سکتا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ زربابا 40 چوروں نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے، کچھ امپورٹڈ لوگوں میں 5 سال بعد قوم کا درد جاگ اٹھا ہے اور کرپشن کی باتیں کر رہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں طلبا اور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دے رہی ہے ، جب تک پوری قوم ملکی تعمیر و ترقی کے عمل میں شریک نہ ہو اس وقت تک خوشحالی کا سفر مکمل نہیں ہو سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب لاہور میں ڈینگی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی، تو اس وقت کسی کو ملک اور عوام کی یاد نہ ستائی، آج 5 سال بعد کرپشن ضرور یاد آ گئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عرصے سے کینسر کا مقابلہ کر رہے ہیں، علاج پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر رکن اسمبلی یا وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود اپنے علاج کیلئے سرکاری خزانے سے کبھی کچھ نہیں لیا، کچھ لوگ تو سر درد کی معمولی گولی کے بھی پیسے وصول کر لیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش