0
Friday 11 Jan 2013 01:45

شیعہ علماء کونسل کا کوئٹہ دھماکوں کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان، آج ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے

شیعہ علماء کونسل کا کوئٹہ دھماکوں کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان، آج ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ کوئٹہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ سوات سمیت کوئٹہ میں پے در پے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ اس ملک میں کوئی قانون ہے اور نہ ہی قانون کے رکھوالے۔ معصوم شہریوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے لیکن حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ ایک طرف مغربی باڈر پر جنگ چھڑی ہوئی ہے تو دوسری طرف انڈیا نے بھی پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے شروع کر دئیے ہیں، جو کسی اور چیز کی نشان دہی کرتے ہیں۔ علامہ عارف نے کہا کہ کوئٹہ میں علمدار روڈ پر دو دھماکوں میں کئی درجنوں افراد کی شہادت ثابت کرتی ہے کہ ریاستی ادارے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہم مطالبہ بھی کریں تو کس سے، ملک میں کہیں پر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں اب دہشتگردوں کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کیخلاف آج ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے پلیٹ فارم سے شدید احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں بزرگ علماء سے بھی درخواست کی ہے وہ مشکل کی اس گھڑی میں باہر آئیں اور احتجاج کریں۔
خبر کا کوڈ : 230083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش