0
Sunday 13 Jan 2013 21:35

لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت فوجی حکام کا اجلاس کل متوقع

لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت فوجی حکام کا اجلاس کل متوقع
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد متارکہ پر حالیہ فائرنگ کے واقعات پر پاکستانی اور بھارتی فوجی حکام کے درمیان اجلاس کل ہوگا، پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور بھارتی فوجوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پیر کو دونوں فوجوں کے درمیان ایل او سی پر بریگیڈ سطح کا اجلاس ہوگا، بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ دونوں فوجی حکام پیر کو ملیں گے، یہ لوکل کمانڈر میٹنگ ہے، بھارتی فوج کے ایک اور ترجمان کرنل جگدیپ دھائیا نے کہا کہ یہ لوکل کمانڈرز کا یہ اجلاس میندھر میں ہوگا جہاں پر دونوں فوجوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 230826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش