0
Monday 14 Jan 2013 05:04

جب تک میری رگوں میں حسنی اور حسینی خون موجود ہے حق کی آواز بلند کرتا رہوں گا، علی موسی گیلانی

جب تک میری رگوں میں حسنی اور حسینی خون موجود ہے حق کی آواز بلند کرتا رہوں گا، علی موسی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جس سے بلوچستان حکومت کی نااہلی واضح ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں کوئی سیاست چمکانے نہیں بلکہ آپ سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔ علی موسی گیلانی اور دیگر مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بلوچستان میں گورنر راج نافذ کیا جائے یا پاک آرمی کے حوالے کیا جائے۔ مقررین کا کہناتھا کہ اسلم رئیسانی اس اہل نہیں کہ وہ وزیراعلی رہے ہم حکومت سے فی الفور وزیراعلی کو اُسکی کابینہ سمیت مستعفی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دھرنے میں بلاتفریق شیعہ سنی مسلمانوں نے شرکت کی۔ 

ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اسلام دشمنی کا ثبوت ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سید علی موسی گیلانی، شیخ طاہر رشید، ملک عامر ڈوگر اور ایم کیو ایم کے زونل انچارج رائے خالد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک دھرنے کے شرکاء کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ قبل ازیں جب سید علی موسی گیلانی دھرنے میں پہنچے تو دھرنے کے شرکاء نے اُن سے ا ور اُن کی جماعت سے بیزاری کااعلان کیا۔ علی موسی گیلانی نے کہا کہ جب تک میری رگوں میں حسنی اور حسینی خون موجود ہے حق کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 231005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش