0
Saturday 19 Jan 2013 16:56

جماعت اسلامی ملک میں آئین، قانون اور آزاد عدلیہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی ملک میں آئین، قانون اور آزاد عدلیہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان بڑے بحرانوں سے دوچار ہے۔ اس وقت ملک کسی نئے ایڈوانچرکا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم طویل مدت سے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات، الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی اعتبار سے بااختیار بنانے، کراچی کے عوام کو بھتہ خوری، ٹارگٹ کلرز سے نجات دلانے اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی ملک کے سیاسی اور جمہوری عمل سے بے دخلی کی جدوجہد کررہے ہیں۔ آصف علی زرداری کی قیادت میں حکمران ٹولہ پانچ سال کی مدت پوری کرچکاہے۔ مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری کاشکار اور بجلی، گیس، تیل، سی این جی سے محروم عوام حکومت سے ووٹ کی طاقت کی بنیاد پر انتقام لیناچاہتے ہیں ایسا کوئی اقدام جو چوروں، لٹیروں اور ٹارگٹ کلرز کو سیاسی مظلوم بنا دے تو یہ بڑا المیہ ہوگا۔ 

لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں آئین، قانون اور آزاد عدلیہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کے حالات قرآن وسنت کی بالادستی، اہل دیانت دار اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت ہی ٹھیک کر سکتی ہے۔ یہ وقت ہے کہ ملک کوکسی بھی آمرانہ اور آئین سے ماورا اقدام سے بچایا جائے۔ تمام جمہوری قوتیں آئین کے تحفظ اور آئین کے مطابق بر وقت انتخابات کے لیے یک آواز ہو جائیں۔ آئین اور جمہوریت کیخلاف کسی بھی حملہ آور کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قومی اتفاق رائے کی عبوری نگران حکومت قائم کریں اور بلاتاخیر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 232627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش