0
Sunday 20 Jan 2013 07:51

قومی اسمبلی میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرار داد پیش کی جائے گی، گورنر پنجاب

قومی اسمبلی میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرار داد پیش کی جائے گی، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا فیصلہ صرف اور صرف پاکستان کی سلامتی اور وہاں کے عوام کی پسماندگی، غربت اور مدتوں سے ان کے حقوق کی پاسداری کے لئے کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کے ضمن میں قرار داد پیش کی جائے گی۔ بہاولپور صوبہ بننے سے پنجاب پر دیگر صوبوں کی حق تلفی کا الزام ختم ہو جائے گا اور اس صوبے کے قیام سے وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔ 

اس حوالے سے تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کور کمیٹی کا اجلاس مخدوم ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے سربراہ گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر، کمیٹی کے ترجمان تابش الوری کے علاوہ دیگر ارکان میں ممتاز متیانہ، حافظ حسین احمد مدنی اور عبدالقادر شاہین شامل تھے۔ 

اجلاس میں صوبہ بہاولپور کے سلسلے میں جو سفارشات مرتب کی گئیں ان پر کمیٹی نے تفصیلاً غور و خوض کیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جو پیش قدمی ہور ہی ہے، اس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کو نہ صرف فعال بلکہ مزید تیز کیا جائے گا۔ 
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ کا نام بہاولپور رکھا جائے گا اور اس کے قیام سے تمام لوگ اتفاق کریں گے۔ جبکہ صوبے میں ملتان اور ڈیرہ غازی خاں بھی شامل ہوجائیں تو یہ سب کی خوشحالی ہوگی۔
 
اس موقع پر کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹ، قومی اسمبلی اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنا شاندار کردار ادا کیا۔ اجلاس میں حال ہی میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم اور جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے جو تاریخی کردار ادا کیا اُس پر بھی اُن کی سیاسی بصیرت اور سیاسی کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 232846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش