0
Monday 21 Jan 2013 17:09

ملتان، ایم کیو ایم کے رہنما منظر امام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں

ملتان، ایم کیو ایم کے رہنما منظر امام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ملتان زون کے تحت رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوران کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی یاد میں ڈسٹرکٹ آفس ملتان میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر زونل انچارج رائے خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ پرامن رہنے کا درس دیا ہے اور اسی پرامن تربیت کی وجہ سے ہی اتنے سفاکانہ دہشت گردی کے باوجود ہم پرامن ہیں اور ہم اپنے امن اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی کرکے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین اور ان کے بہادرجیالے ساتھیوں کو کسی بھی طرح ڈرادیں گے یا دھمکادیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ قتل وغارت گری اوردہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم اوراس کے کارکنان کو حق پرستانہ جدوجہدسے بازنہیں رکھا جاسکتا اورنہ ہی دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کارکنان کے حوصلے پست کرسکتے ہیں۔ رائے خالد محمود نے کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن، ایک ایک محب وطن شہری کی جانب سے جو دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہیں اور اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پرزونل کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عمران اعظم گاڈی، اراکین علی عمران سہروردی، قیصر عباس، زاہد بخاری، قاسم رضوی، جاوید حیدر، ڈسٹرکٹ انچارج شفیق بھٹی ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔
خبر کا کوڈ : 233209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش