0
Wednesday 23 Jan 2013 00:05

پشاور، باچا خان چوک کے قریب دو بم دھماکے، تین دکانیں تباہ

پشاور، باچا خان چوک کے قریب دو بم دھماکے، تین دکانیں تباہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں باچا خان چوک کے قریب دو بم دھماکوں کے باعث سی ڈی کی تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکوں کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ منگل کی رات باچا خان چوک ٹریلوے ٹریک کے قریب واقع سی ڈی دکانوں کے قریب یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ دکانیں بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم تین دکانیں شدید متاثر ہوئیں۔ دھماکوں کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل یونٹ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کے تھے۔
خبر کا کوڈ : 233696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش