0
Thursday 24 Jan 2013 22:51

جشن عید میلاد النبی پر پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی

جشن عید میلاد النبی پر پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھی ملک کے 31 شہروں میں موبائل فون سروس ایک بار پھر بند رہے گی جبکہ کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواستیں دی تھیں جس کے بعد لاہور، راولپنڈی، جھنگ، سرگودھا، بھکر، شیخو پورہ، چکوال، ملتان، چنیوٹ، بہاولپور، لودھراں اور لیہ سمیت 27 شہروں، سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور خیرپور جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ میں 25 جنوری کو صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل فون سرورس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، جامشورو اور خیرپور میں ایک دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے تاہم خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، اس کے علاوہ اسلحے کی نمائنش پر بھی پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 234323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش