0
Saturday 26 Jan 2013 14:33

پشاور، آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کے زیر اہتمام میلاد النبی (ص) وحدت ریلی

پشاور، آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کے زیر اہتمام میلاد  النبی (ص) وحدت ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور اور مختلف ماتمی دستوں کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی مناسب سے عید میلاد النبی (ص) وحدت ریلی نکالی گئی۔ جو محلہ حسینیہ ہشتنگری سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی قصہ خوانی میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول (ص) نے بھرپور جذبہ ایمانی کیساتھ شرکت۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے اتحاد بین المسلمین، عظمتِ رسول (ص) اور میلاد النبی (ص) کی مبارکباد پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر گستاخِ رسول (ص) امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء تمام راستے نعت رسول اکرم (ص) کے ذریعے عاشقان رسول (ص) کے دل منور کرتے رہے۔ اس دوران گستاخانہ فلم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور "شیعہ سنی بھائی بھائی، امریکہ کی شامد آئی" جیسے نعرے جلوس کی زینت بنتے رہے۔

مقررین جگہ جگہ وحدت کا پیغام عام اور گستاخ رسول (ص) کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں  کے رہنماوں نے ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے حوالے سے کہا کہ ہر سال 12 تا 17 ربیع الاول با فرمانِ امام خُمینی (رہ) ہفتہِ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ ایامِ وحدت عالمِ اسلام کے لئے رحمت کے دن ہیں۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم ہمارے لئے نمونہِ حیات بن کر آئے ہیں۔ آپ (ص) کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ (ص) کی زندگی تمام انسانیت کے لئے سر چشمہ ہدایت ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مسلمان مل کر اپنے مشترکہ دشمن اور گستاخِ رسول (ص) امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوں کیونکہ دشمن سنی اور شیعہ کے فرق سے مبراء دونوں مکاتبِ فکر کے لوگوں کا اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بے دریغ خون بہا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔ ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ سے کئی زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے اور ملوث افراد کو قانوں کے کٹہرے میں لایا جائے ورنہ اس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 234740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش