0
Wednesday 30 Jan 2013 15:32

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا باعث بنتا ہے، نئی تحقیق

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا باعث بنتا ہے، نئی تحقیق
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے اس جدید دور میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نے پوری دنیا تک رسائی آسان بنادی ہے وہیں یہ سہولت بعض اوقات مسلسل منفی استعمال سے زحمت بھی بن سکتی ہے۔ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں ان میں ڈپریشن شدت اختیار کرجاتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ انٹرنیٹ ان کی زندگی کا اتنا اہم حصہ بن جاتا ہے کہ ایک دن انٹرنیٹ استعمال کئے بغیر رہنا ان کی پریشانی نہ صرف بے انتہاء بڑھا دیتا ہے بلکہ وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 235861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب