0
Wednesday 30 Jan 2013 22:29

متحدہ قومی موومنٹ کا پنجاب میں بڑا جلسہ کرنیکا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ کا پنجاب میں بڑا جلسہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، کوئی جماعت اس قسم کا دعویٰ نہیں کرسکتی، ایم کیو ایم کے خلاف مختلف پروپیگنڈے کیے گئے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیغام پہنچانے کے لیے پچیس سال سے کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرنا چاہتے تھے، ایم کیو ایم بہت جلد پنجاب میں بڑا جلسہ کرے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے پاکستان کے مسائل کی اصل جڑ فرسودہ جاگیر دارانہ نظام ہے، پاکستان میں پرامن انقلاب کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔
ایم کیو ایم اپر پنجاب کی تنظیموں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ انکی جماعت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں ان کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے، متحدہ واحد جماعت ہے جس کے اراکین غریب اور متوسط طبقے کے پڑے لکھے لوگوں کو اسمبلی میں بجوایا۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے تنظیمی اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تبدیلی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان میں غریب کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے متحدہ الطاف بھائی کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا انتخابات آتے ہی الزام تراشیاں شروع ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 235984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش