0
Thursday 31 Jan 2013 21:20

شام پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور ناقابل برداشت ہے، روس

شام پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور ناقابل برداشت ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روس نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، غیر قانونی اقدامات کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ روس نے شام میں اسرائیلی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی غیر قانونی اقدام ناقابل برداشت اور کوئی بھی دلیل ناقابل قبول ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شام پر اسرائیلی حملے کی اطلاعات درست ہیں تو یہ انتہائی غیر قانونی اقدام ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے مقاصد اچھے تھے یا برے یہ حملے کی دلیل نہیں ہے اور نہ ہی ایسی خلاف ورزیوں کو برداشت کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 236253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش