0
Thursday 31 Jan 2013 20:04
شام اسرائیلی جارحیت کا حیران کر دینے والا جواب دیگا، علی عبدالکریم

اسرائیلی فضائیہ کا دمشق میں آرمی ریسرچ سینٹر پر جارحانہ حملہ، 2 فوجی جاں بحق 5 زخمی

اسرائیلی فضائیہ کا دمشق میں آرمی ریسرچ سینٹر پر جارحانہ حملہ، 2 فوجی جاں بحق 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے قریب شام کے فوجی ریسرچ سینٹر پر حملہ کر دیا، جس سے متعدد شامی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب عسکری ریسرچ سینٹر پر بمباری کی ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ بدھ کی صبح کیا گیا۔ شام کی فوج نے اسے اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حملے میں متعدد فوجی جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے گذشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں جمارایا فوجی ریسرچ سینٹر پر فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ شامی فوجی کمانڈ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان سے شام میں آنے والے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ شامی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیلی طیارے ریڈار سے نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے لبنان سے متصل جبل حرمن کے شمال سے شامی حدود میں داخل ہوئے اور اسی راستے واپس ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں ریسرچ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ادھر فارس نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے حوالے سے لکھا ہے کہ لبنان میں شام کے سفیر علی عبدالکریم نے اسرائیل کی طرف شام کے آرمی ریسرچ سنیٹر پر حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت شام اس اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گی۔ اگرچہ علی عبدالکریم نے اس جوابی حملے کا ٹائم نہیں بتایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ شام کا جواب حیران کر دینے والا ہوگا۔ کل بدھ کے روز صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق کے اطراف میں ایک فوجی تحقیقاتی مرکز کو اپنے حارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو افراد حاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ اس تحقیقاتی مرکز کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
اسلامی جمہوری ایران اور روس نے اسرائیل کے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے، یورپی یونین نے اسرائیلی حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنے سے پرہیز کیا ہے۔ آج صبح امریکی روزنامہ نیویورک ٹائمز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل نے حملے سے پہلے امریکہ کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا اور وائٹ ہاوس کو اس حملے کی خبر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 236237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش