0
Friday 1 Feb 2013 10:29

شام میں برسر پیکار دہشت گرد ٹولہ اسرائیلی ایجنڈے پر کاربند ہے، علامہ علی رضوی

شام میں برسر پیکار دہشت گرد ٹولہ اسرائیلی ایجنڈے پر کاربند ہے، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے شام کے فوجی ریسرچ سینٹر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے عرب کے نام نہاد اسلامی ممالک کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ شام میں شامی حکومت سے برسر پیکار متحرک دہشت گرد ٹولہ اسرائیلی ایجنڈوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 2006ء میں اسی طرح کی حماقت کرتے ہوئے لبنان پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں عالم اقوام کے سامنے شکست و حزیمت ا ٹھانا پڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شام پر حملہ معمولی واقعہ ثابت نہیں ہوگا، بلکہ ایک طرف یہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے تو دوسری طرف خود اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا اور اسرائیلی جارحیت سے خطے میں جو کشیدگی پھیلے گی وہ ناقابل تصور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کی حماقت ہے اور عنقریب اسرائیل اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے۔ اسرائیل اپنی شرارتوں، جنایت کاریوں اور ظلم و زیادتیوں کے نتیجے میں صفحہ ہستی سے بہت جلد مٹ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 236275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش