0
Saturday 2 Feb 2013 00:48

گورنر راج کیخلاف ساتھ نہ دینے کا افسوس، مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کے دھرنے میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

گورنر راج کیخلاف ساتھ نہ دینے کا افسوس، مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کے دھرنے میں شرکت نہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر ديا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جماعت ن لیگ کے دھرنے میں شرکت نہیں کریگی۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دھرنے کے مقاصد سے متفق ہيں، تاہم اس ميں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا تھا مگر اس کے باوجود انہوں نے بلوچستان کے مسئلے پر سینیٹ سے واک آوٹ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی نہیں دی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور ان سے گورنر راج کے خلاف سینیٹ سے واک آوٹ کرنے کی اپیل کی تھی، تاہم چوہدری نثار نے واضح کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے پارٹی قیادت سے بات کریں گے اور اگر پارٹی اس پر راضی ہوگئی تو ن لیگ جے یو آئی کے واک آوٹ میں شریک ہوجائیگی۔
خبر کا کوڈ : 236528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش