1
0
Saturday 2 Feb 2013 13:29

ہنگو خودکش دھماکے کے شہداء سپرد خاک، مکمل ہڑتال، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند

ہنگو خودکش دھماکے کے شہداء سپرد خاک، مکمل ہڑتال، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند
اسلام ٹائمز۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہنگو کے پٹ بازار میں کل ہونے والے دھماکے میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تمام جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو نے واقعے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ ضلع میں آج کاروبار مراکز اور سکول و کالج بند ہیں۔ ہنگو میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظام ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے شہر میں گشت کر رہے ہیں۔ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ ہنگو میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔
ادھر گذشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد انجمن حسینیہ کے تین روزہ سوگ کے اعلان پر شہر مکمل طور پر بند ہے۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پٹ بازار جامع مسجد کے باہر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا تھا، جس سے 28 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ کے بعد انجمن حسینیہ کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ آج شہر مکمل طور پر بند ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسزکا گشت شہر میں جاری ہے۔ تھانہ ہنگو میں خودکش حملہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ہنگو میں گذشتہ روز کے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی ہے، جاں بحق 7 افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔ شہر میں سکیورٹی سخت ہے۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور بازار بند ہیں۔ ہنگو کے مرکزی پٹ بازار میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں شہادتوں  کے بعد شہر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی جگہ کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد میں سات کی تدفین کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او میاں سعید احمد کے مطابق واقعے کے 5 مقدمات درج کیے گئے۔ جن میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 236631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
betar nbod b جاں بحق shaheed istefaade shawd
ہماری پیشکش