0
Tuesday 5 Feb 2013 13:25

انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تقی صادقی

انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تقی صادقی
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ثقافتی کونصلیٹ کی طرف سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تقافتی ہفتے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائش، قرآنی پروگرام، ایرانی فلموں کی نمائش اور قائداعظم یونیورسٹی میں تمدن اسلامی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایرانی ثقافتی کونصلر ڈاکٹر تقی صادقی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تقریبات رواں ہفتے کے دوران نیشنل کونسل آف آرٹس میں انعقاد پذیر ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت ثمینہ خالد اور ایرانی سفیر رضا حقیقیان مہمان خصوصی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 237313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش