0
Wednesday 6 Feb 2013 23:53

شیعہ سنی اتحاد سے جھنگ کو تکفیریوں سے نجات دلائیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ سنی اتحاد سے جھنگ کو تکفیریوں سے نجات دلائیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمر۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے پولیٹیکل پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ سیاسی شعور کی بیداری کا نہ ہونا ہے۔ اس شہر میں بھائی چارے کو توڑا گیا۔ اس شہر میں شیعہ سنی کو لڑایا گیا۔ انہوں نے شرکائے محفل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج شیعہ سنی کے اس اکھٹ سے دشمن لرز اٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب رسالت ماب (ص) نے غار حرا میں صرف عبادت پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک اسلامی فلاحی سلطنت تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقدس سیاست سے معاشرے کو توہم پرستی، بت پرستی اور گندگی سے نجات دلا کر معاشرے کو ترقی یافتہ بنایا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جب سیاسی کردار کی بات کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سیرت محمد (ص) اور دین خدا کا نفاذ کرنا چاہتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دین اسلام کی ترویج اور تشکیل کی روشنی میں ہم الٰہی اور اسلامی معاشرے کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔ جہاں غریب کی عزت، غیرت اور حمیت محفوظ ہوگی۔ ہم نے اپنے سیاسی کردار سے قوم کی تشکیل اور وحدت و اتحاد کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے باہر سے آنے والے دہشت گرد اور تکفیریوں سے جھنگ کو آزاد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے نام سے یہ واضح ہے کہ ہم وحدت و اتحاد پر یقین رکھتے ہیں اور شیعہ سنی اختلاف پر یقین نہیں رکھتے۔ جس کا عملی مظاہرہ آج کا اجتماع ہے۔
خبر کا کوڈ : 237700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش